ہائیکورٹ نے رانا ثناء کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر نیب سے نیا جواب مانگ لیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے خلاف نیب سے تازہ تحقیقاتی رپورٹ 2 نومبر کو طلب کر لی۔ رانا ثناء اللہ کے وکیل امجد پرویز نے مؤقف اختیار کیا یہ کیس 3 سال سے زیر التوا ہے، نیب سے نیا جواب مانگ لیا جائے۔