• news

لیگی ارکان اسمبلی رابعہ فاروقی‘ سمیرا کومل نے بنک فراڈ اور بچوں و خواتین سے بھیک منگوانے کے خلاف قراردادیں جمع کرا دیں


لاہور (خصوصی نامہ نگار) کمسن بچوں اور خواتین کے بھیک مانگنے پر پابندی لگانے اور بنک ملازمین کا جرائم پیشہ افراد سے ملی بھگت کر کے اکاؤنٹ سے رقوم نکالنے کے خلاف قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی ارکان رابعہ فاروقی اور سمیرا کومل نے قراردادیں جمع کرائیں۔ سمیرا کومل کی قرارداد میں بھکاریوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر سگنل اور شاہراہوں پر کمسن بچوں، بزرگ اور خواتین بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں۔ لاہور میں منظم گروہ کمسن بچوں اور خواتین سے بھیک منگواتے ہیں۔ ایسے گروہوں نے کمشن پر بچوں اور خواتین کو رکھا ہوا ہے۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ کمسن بچوں اور خواتین سے بھیک منگوانے والے گروہ کو گرفتار کیا جائے۔ رابعہ فاروقی نے قرارداد میں کہا بنک ملازمین اور جرائم پیشہ افراد پر مشتمل گروہ کا عوام کی رقوم بٹورنے کے انکشاف کے خلاف کارروائی کی جائے۔  مختلف بنکوں کے افسران و ملازمین اور کرمنلز پر مشتمل ایک بہت بڑا گروہ شہریوں کے بنکوں سے کروڑوں روپے نکال چکا ہے۔ بنک افسران ڈاکوئوں کو شہریوں کے بنک اکاونٹس کی تفصیلات leak کرتے ہیں۔ سب سے اہم بات بنک اکاؤنٹ ہولڈرز کی والدہ کا نام ہوتا ہے۔ جو بنک افسران ڈاکوئوں کو موبائل فون، بنک میں رقوم کی تفصیلات اور دیگر معلومات کے ساتھ فراہم کرتے ہیں۔ لوگوں کے موبائل فون اور پرس چھین کر ان کے نمبر سے بنک میں فون کر کے والدہ کا نام اور تفصیلات بتا کرATM سے رقوم نکلوانے کی limit بڑھا لیتے ہیں، بعدازاں منٹوں میں لاکھوں کی رقم نکلوا لیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن