• news

اماراتی سفیر کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، بحری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اماراتی سفیر نے کہا سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور بحالی کے عمل میں پاک بحریہ کے اہلکاروں کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے متاثرین سیلاب کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ 
سفیر امارات

ای پیپر-دی نیشن