نیب قانون میں ترمیم کے باعث ہائی وے کرپشن کیس بھی واپس
لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں سرکاری فنڈز میں کڑوروں روپے کرپشن کا ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیا۔ مرکزی ملزم میاں رئوف احمد سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے فیصلہ میں لکھا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ 2022ء کے تحت احتساب عدالت کے پاس مزید ٹرائل کا اختیار نہیں ہے۔