لاہور سمیت پنجاب کے کالجوں میں عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف کالجز میں 3ہزار 8سو سی ٹی آئی بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ عارضی بھرتی کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کی جارہی ہے۔ سرکاری کالجز میں کالج ٹیچنگ انٹرنز (سی ٹی آئی) کو ہر ماہ 45 ہزار روپے معاوضہ فراہم کیا جائے گا، کالجوں میں ان عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لیے دو ماہ قبل سے منظوری کے لیے کوششیں کی جا رہی تھیں ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب ہر سال سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کرتا ہے اور یہ بھرتیاں کالجوں میں نئے داخلوں کے بعد کی جاتی ہیں۔
عارضی اساتذہ