عمران خان کی پوری سیاست تضادات کا مجموعہ ہے:ندیم عباس کاظمی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے عمران خان موروثی سیاست کو گالی دیتے ہیں لیکن ان کی پارٹی یہی کچھ کر رہی ہے اس جماعت کی پوری سیاست تضادات کا مجموعہ ہے، پی ٹی آئی واویلا کر رہی ہے کہ ملکی نظام میں خرابی ہے مگر یہ خرابیاں خود انہی کی پیدا کردہ ہے ساڑھے تین سال برسر اقتدار رہ کر پی ٹی آئی نے قوم کو سوائے بدحالی کے کچھ نہ دیا، ا پنے بیان میں سید ندیم عباس کاظمی نے کہا پی ٹی آئی خود الیکشن کے خوف میں مبتلا ہے ،ہم کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ پر یقین نہیں رکھتے، عمران خان اپنی سیاسی ناکامیاں دوسروں پر ڈالنے کی بجائے خود کو ذمہ دار ٹھہرائیں اقتدار کے ایوانوں سے نکالا جانا ان کی نااہلی کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی مفادات کی تکمیل اور ہر شہری کے حقوق کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے جس کی خاطر ہم برسر پیکار ہیں ۔