ملتان اور کراچی کے عوام نے فتنہ خان کی سیاست کا بھرکس نکال دیا: اظہر محمود ورک
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے نائب صدر چودھری اظہر محمود ورک نے کہا ہے پی ڈی ایم کے نامزد امیدوار افتخار بھنگو کی کامیابی کیلئے ہر فرد ضمنی الیکشن کو اپنا الیکشن سمجھ کر لڑا اور الحمد اللہ کامیابی ہمارامقدر بنی ملتان اور کراچی کے عوام نے نام نہاد تبدیلی کی راہ میں روڑے اٹکا کر فتنہ خان کی سیاست کا بھرکس نکال دیا ہے پیپلزپارٹی جرات ،وفا، خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ عوام نے انہی اوصاف کا صلہ دیا ہے ملتان کے عوام نے غرور،تکبر ،ہٹ دھرمی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے جبکہ کراچی کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کے ویژن کی تکمیل کیلئے آج پرجوش انداز میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرکارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی ۔