• news

 فیروزوالہ: رائس ملز، شیلرز  کیخلاف شہری سراپا احتجاج 


 فیروزوالہ( نامہ نگار) کالا خطائی روڈ اور منوں آباد (کالا شاہ کاکو) کے علاقے میں قائم رائس ملز اور شیلر ز کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور دھویں کے باعث پیدا ہونیوالی آلودگی کے تدارک کا مطالبہ کیا ۔اہل علاقہ کے مطابق مقامی رائس ملز سے نکلنے والا دھواں قریبی فصلوں اور دیہاتی آبادیوں کو شدید متاثر کر رہا ہے جس سے علاقہ مکین سانس،ناک،گلہ اور آنکھوں کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں،انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ ماحولیات کے بعض افسران  ملوں کے مالکان سے ساز باز کئے ہوئے ہے اعلی حکام کو فوری طور پر نوٹس لے۔

ای پیپر-دی نیشن