• news

انسانی حقوق کی خلاف ورزی‘ بھارت پر عالمی معاشی پابندیاں لگائی جائیں: قمر الزماں بابر



لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا کہ عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور کشمیریوں کی نسل کشی رکوائیں۔ بھارت منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ مودی سرکار نے آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے ہندوتوا کا فروغ اپنا مشن بنا رکھا ہے۔ مسلمانوں کو جان بوجھ کر حجاب اور گائے کے گوشت کے مسئلوں پر قتل کیا جا رہا ہے۔  اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہے۔ بھارت کیخلاف سخت معاشی پابندیاں عائد کر کے ہی اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن