• news

سیکرٹری اوقاف کی زیر صدارت اجلاس ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کا جائزہ 


لاہور (ؒخصوصی نامہ نگار)سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف و مذہبی امور میاں ابرار احمدکی زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں داتا گنج بخش ٹاؤن میں ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری اوقاف نے اجلاس میں ڈینگی ریسپانس کمیٹی کو ہدایت فرمائی کہ ٹاؤن بھر میں گھروں، خالی پلاٹوں، ٹائرشاپس، تہہ خانوں، پینکچر شاپس اور گوداموں میں چیکنگ کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ آنے دیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن