عوام حقیقی آزادی کیلئے عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں:چوہدری احمد رضا
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) تحریک انصاف یونین کونسل جلال بلگن کے سینئر رہنما چوہدری احمد رضا آف بلے والا اور چوہدری طلحہ کریم بھنڈر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کو زبردست شکست فاش دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ مقبول ترین لیڈر صرف عمران خان ہیں جو قوم و ملک کی حقیقی آزادی کا بیانیہ لے کر عوام کے پاس جاتے ہیں اور عوام انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر یہ ثابت کررہے ہیں کہ بیرونی اشاروں پر مسلط امپورٹڈ حکومت کو قوم قبول نہیں کریگی کیوں کہ امریکہ کی اشیر باد سے مسلط کی جانے والی اس نااہل حکومت نے صرف اپنے راہنمائوں کے خلاف کرپشن لوٹ مار منی لانڈرنگ کے ہونے والے مقدمات ختم کیے ہیں محنت کش عوام کو بیروزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دے سکے انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں باریاں مقرر کرکے عوام کو لوٹنے والے نااہل حکمرانوں کو قوم پر مسلط کرنے والے کبھی پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے یہی وجہ ہے کہ عوام حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں۔