ملک ترقی کی راہ پرگامزن،خالد جوئیہ
کاہنہ( نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے رکزی رہنما محمد خالد جو ئیہ نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ، آئندہ الیکشن جب بھی ہوں گے ن لیگ دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی اور پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط ہوں گی ۔عوام عمران نیازی کا چار سالہ دور بڑے نزدیک سے دیکھ چکی ہے ۔جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹ جائیگا ۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی جبکہ پی ٹی آئی کا سیاست کا طرز عمل جمہوریت و عوام کے مفاد میں نہیں ۔