پاک فوج بہترین ، جو با ئیدن کا بیان غلط فہمی تھی
اسلا م آباد (خصوصی نامہ نگار) امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر کریس وین ہولن نے کہا ہے کہ حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان نے دنیا بھر میں غلط فہمی پیدا کر دی، جوبائیڈن انتظامیہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتی ہے۔ پاکستان کو لے کر ان کا بیانیہ امریکی حکام کے ساتھ بڑھتے تعلقات کے برعکس تھا جب کہ پاکستانی حکام کا دورہ امریکا کامیاب اور خوشگوار رہا۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا بیان پاکستان نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے محض ایک غلط فہمی تھی۔ پاکستان کے بارے میں امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ جوبائیڈن کے بیان کی بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا انکا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر اثرانداز ہونا نہیں تھا۔ اس بیانیے سے یہ بات ثابت ہے کہ صدر جو بائیڈن کی پاکستان کے جوہری پروگرام کے متعلق غلط فہمی کوفوری دور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس مسلے سے دونوں ممالک کے تعلقات پرمنفی اثر آسکتا ہے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایسوسی ایشن کی تمام ریگولیشنز پر مکمل طورپر عمل پیرا ہے اور اس کا حفاظتی نظام عالمی سطح کے معیار پر قائم کیا گیا ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے دنیا میں اپنے نیوکلیئر پروگرام کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ حفاظت یقینی بنا رہا ہے، جس کی نظیر بین الاقوامی سطح پر ملتی ہے۔ پاکستان دنیا کے ان اہم ممالک میں شامل ہے جو دنیا کی بہترین افواج کے ساتھ ساتھ اپنے نیوکلیئر پروگرام کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی مکمل حفاظت اور استعمال کیلئے قابل قدر خدمات انجا دے رہا ہے۔