مسرت جمشید چیمہ وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت کی ترجمان مقرر
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب نے تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کو وزیراعلیٰ پنجاب و حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں مسرت جمشید چیمہ کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسرت جمشید چیمہ ڈی جی پی آر کے معاملات کی نگرانی بھی کریں گی۔