• news

نیب نے زرداری کی بر یت کیخلاف اپیلیں واپس لینے کی درخواست دا ئر کر دی 


اسلام آباد (وقائع نگار) قومی احتساب بیورو نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز میں اپیلیں واپس لینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ گذشتہ روز نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت چار اپیلیں واپس لینے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہو گی۔ زرداری کے خلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں، دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کے مطابق نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے اْرسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ، پولو گرائونڈ اور ایس ایس جی کو ٹیکناریفرنسز میں آصف علی زرداری کو2015ء میں بری کرنے کا حکم سنایا تھا، جس پر نیب نے آصف زرداری کی بریت کا حکم چیلنج کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن