اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی، طارق محمود الحسن
لاہور(نیوز رپورٹر) وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن سے یوتھ جنرل اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔ انہوں نے وفد کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور او پی سی میں مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ او پی سی میں نادرا ڈیسک، مال مرکز، ٹیوٹا ڈیسک، او پی سی لائبریری اور 24/7 ہیلپ لائن سنٹرسمندر پار مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک ہی چھت تلے تمام تر سہولیات میسر ہیں۔ وائس چیئرپرسن نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کو درپیش مسائل کے حوالے سے زیروٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور پنجاب بھر میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں پر ناجائز قابضین اور فراڈیوں کے قبضے کے خلاف پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی زیر نگرانی گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے قابل تحسین اور کامیاب اقدامات سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے حق کا تحفظ عدل و انصاف کی اور فلاح وبہبود کے لئے ضلعی کمیٹیوں کا قیام ایک بار پھر نئے طریقے کار سے فعال کیا گیا ہے۔