• news

ضمنی انتخابات میں حکومتی اتحاد کو منہ کی کھانا پڑی:رہنماء تحریک انصاف


شیخوپورہ( نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف کے رہنمائوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ملکی تاریخی کی شاندار فتح پر اظہا رخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر دو، چار مہینے کے بعد ضمنی انتخابات میں حکومتی اتحاد کو منہ کی کھانا پڑتی ہے، لوٹ کھسوٹ سے اپنے دامن بھرنے والوں کو اب استعفے دیکر عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔ نام نہاد حکومتی اتحاد احمقوں کی جنت میں رہ رہا ہے، عمران خان ایک کھلاڑی ہے اس کا بلا چلتا ہی رہے گا،ضمنی انتخابات میں پھر چھکا کھا کر بھی پی ڈی ایم کو عقل نہیں آئی، ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ پی ٹی آئی ضلعی صدر کنور عمران سعیدسابق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد سعید ورک ضلعی سنیئر نائب صدور میاں افضال حیدر  چوہدری عمر مشتاق ورک حاجی اقبال میاں علی بشیر ایڈووکیٹ میاں منور اقبال وقاص سرور رامے ودیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا انہوںنے کہا کہ لوٹ کھسوٹ سے اپنے دامن بھرنے والوں کو اب استعفے دے کر عوام کو ریلیف دینا چاہیے ۔

ای پیپر-دی نیشن