بھکھی ونواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار،شہری خوف زدہ،تلفی کا مطالبہ
بھکھی(نامہ نگار) بھکھی اور گردونواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار،سکول جانے والے چھوٹے بچے، بزرگ اور خواتین شدید خطرات کا شکار۔ پچھلے موسم سرما میں کتوں کے کاٹنے کے لاتعداد واقعات رونما ہوچکے ہیں اب بھی ان دیہاتی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے مگر اب تک ان کتوں کے تدارک اور تلفی میں مقامی ٹاؤن کمیٹیاں یکسر ناکام ہیں اور مقامی شہریوں کی حال دہائی پر بھی متعلقہ اداروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم سے مطالبہ کیا ہے وہ مذکورہ علاقوں میں آوارہ کتوں کی تلفی اور تدارک کیلئے فوری اور موثر اقدامات اٹھائیں۔