ضمنی انتخابات حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوئے: سعدیہ سہیل
لاہور (لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب وومن ونگ سعدیہ سہیل نے پارٹی خواتین وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات امپورٹڈ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوئے حکمرانوں میں تھوڑی سی بھی شرم باقی ہے فوری مستعفی ہو جائیں عوام نے جنرل الیکشن کروانے کے لیے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔