عمران خان کی دوبارہ شیروانی پہننے کی خواہش پوری نہیں ہوگی: حنا پرویز بٹ
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان کی شیروانی پہننے کی خواہش دوبارہ پوری نہیں ہوگی۔ نوازشریف ہی پاکستان کے مستقبل کے تمام بڑے فیصلے کرینگے۔عمران خان کی باقی زندگی اب سڑکوں پر روتے اور چیختے ہی گزرے گی۔عمران خان کو پارلیمنٹ سے آئین اور قانون کے تحت نکالا گیا۔عمران خان خوش قسمت ہے اسکو پارلیمنٹ نے نکالا ورنہ پہلے وزراء اعظم کو عدالتیں اور فوجی ڈکٹیٹر نکالتے رہے ہیں۔ضمنی انتخابات میں سات حلقوں سے الیکشن لڑ کر عمران خان نے اپنی پارٹی کے ارکان کی ہی تذلیل کی ہے۔اس ضمنی الیکشن پرایک ارب پچیس کروڑ روپے ضائع کئے گئے۔