• news

 ملک کا سب سے بڑا مسئلہ برآمدات میں اضافے کا ہے: صدر لاہور چیمبر 


لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کسٹمز کلیکٹریٹ کے اشتراک سے  ’’ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم ‘‘ کے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا صدر لاہور چیمبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے اہم اور بڑا مسئلہ ملک کی برآمدات میں اضافہ ہے۔دراصل ملک کے گھمبیر معاشی مسائل کے حل کی کنجی ایکسپورٹس میں اضافہ ہے۔علاوہ ازیں آل پاکستان انجمن تاجران لاہور ( نعیم میر گروپ ) کے وفد نے سیکرٹری جنرل  نعیم میر کی سربراہی میںلاہور چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر کاشف انور ، سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری ، نائب صدر اور اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی تمام تر سپورٹ کے عزم کا اعادہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن