سیلاب زدہ پاکستانیوں کی مدد میں ذرہ برابر دیر نہیں لگائی: سفیر ترکیہ
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تاریخ کی بدترین اور بڑی آفت کا سامنا ہے ترکیہ کی حکومت اور عوام نے پاکستان اور پاکستانیوں کی مدد میں ذرہ برابر دیر نہیں لگائی اور سیلاب کے فوراً بعد ترکیہ کا آفات سے نمٹنے والا ادارہ "آفاد" اور ترکیہ ہلال احمر پا کستان پہنچے۔ اندار بوسکوٹ نائب صدر ترکیہ افاد آرگنائزیشن نے پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انسانی زندگی بچانا سب سے بڑا ٹاسک رہا ہے۔ انسانی امداد کے لئے ترکیہ کے صدر رجب اردگان نے خصوصی ہدایات دیں تھیں۔
ہم پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے ایک ترکیہ کے نام سے گاو¿ں آباد کرنے جا رہے ہیں۔
ترکیہ سفیر