برازیل کی جنوبی ریاست پارانا میں شدید بارشوں سے 38 شہر متاثر ، 6 افراد ہلاک
ساﺅ پاﺅلو(اے پی پی)برازیل کی جنوبی ریاست پارانا میں ایک ہفتے سے جاری موسلا دھار بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں سے اموات کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی ۔ پاٹو برانکو نامی شہر میں ایک کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی ۔
جس کے نتیجے میں اس پر سوار خاندان کے 6 سال اور 8 ماہ کی عمر کے دو بچے ہلاک ہو گئے۔ ایک اور واقعے میں نووا لارنجیراس نامی علاقے میں دریا میں طغیانی کے باعث 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ موسلا دھار بارشوں سے ریاست پارانا کے 38 شہر متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2275 افراد کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ شدید بارشوں کے باعث برازیل اورارجنٹائن کی سرحد پرواقع ایگوآزونیشنل پارک کو سیاحوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
برازیل بارش