ارکان کی اجلاس میں عدم دلچسپی، صرف 18 ممبران نے شرکت کی
وقفہ سوالا ت کے دوران پاور ڈویژن کے گریڈ 20سے اوپر کے افسران کے ایوان میں موجود نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر نے برہمی کا اظہار کیا اور سیکرٹری پاور ڈویژن کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ جس ڈیپارٹمنٹ سے گریڈ 20 سے اوپر کے افسران نہیں آئیں گے، ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ارکان کی عدم دلچسپی کے باعث قائمقام سپیکر نے اجلاس آج جمعرات صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا، ایوان میں صرف 18 اراکین نے شرکت کی۔
پارلیمنٹ کی ڈائری