• news

 یاسین ملک کے خلاف اقدام قتل کے جعلی مقدے کی سماعت23 نومبر تک ملتوی 


جموں(کے پی آئی) جموں میں ایک بھارتی عدالت نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چےرمین محمد یاسین ملک کے خلاف اقدام قتل کے جعلی مقدے کی سماعت23 نومبر تک ملتوی کر دی ہے ۔جموں کشمیر کی انسداد دہشتگردی کی عدالت ٹاڈا میں بدھ کے روز ہونے والی سماعت میں محمد یاسین ملک نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ویڈیو لنگ کے زرےعے پیش ہوئے ۔ یاسین ملک پر الزم ہے کہ 1989 میں سری نگر میں بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے ۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چےرمین محمد یاسین ملک کا مطالبہ ہے کہ انہیں خود عدالت میں پیش ہو کر گواہوں پر جرح کرنے کی اجازت دی جائے ۔ یاد رہے یاسین ملک ان دنوں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں عمر قےد کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔ بھارتی عدالت نے کچھ عرصہ قبل انہیں غےر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام قانون کے تحت عمر قےد کی سزا سنائی تھی ۔

سماعت ملتوی

ای پیپر-دی نیشن