• news

13 اکتوبر بلیک آﺅٹ کی پہلی وجہ کراچی نیوکلیر پاور پلانٹ پر غیر معیاری کام، وزارت توانائی


اسلام آباد(نا مہ نگار)وزارت توانائی نے کہا ہے کہ ملک میں گذشتہ دنوں ہو نےوالے بلیک آﺅٹ کی پہلی وجہ کراچی نیوکلیر پاور پلانٹK-2 اورK-3 کے ٹاور نمبر 26پر تین سال پہلے یعنی2019ءمیں کئے گئے عارضی اور غیر معیاری کام ہے۔ وزارت توانائی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 13اکتوبر 2022 ءکو ملک کے جنوبی حصے میں ہونے والے بجلی کے بلیک آ ﺅٹ کی وجوہات انکوائری کمیٹی نے بیان کی ہیں۔جن کے مطابق اس بلیک آﺅٹ کی پہلی وجہ کراچی نیوکلیر پاور پلانٹK-2 اورK-3 کے ٹاور نمبر 26پر تین سال پہلے یعنی2019 میں کیے گئے عارضی اور غیر میعاری کام ہے۔


اعلامیہ کے مطابق ترسیلی نظام کی اس خرابی پر اس میں 2019میں استعمال شدہ سامان کے معیار اور کام کرنیوالوں کی استعداد پر سوالیہ نشان ہے۔
وزارت توانائی

ای پیپر-دی نیشن