• news

 حنا ربانی کھر کی فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون سے ملاقات


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون سے ملاقات کی۔ پاکستان فرانس دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر مملکت نے پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (AFD) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل برٹرینڈ والکنیر سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان میں توانائی، پائیدار شہری ترقی اور موسمیاتی لچک کے منصوبوں میں اے ایف ڈی کے تعاون کو سراہا۔اس موقع پر مستقبل کے تعاون کے شعبے بھی زیر بحث آئے۔ 
بعد ازاں وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے فرانسیسی سینٹ میں فرانس پاکستان فرینڈشپ گروپ کے صدر سینیٹر پاسکل ایلیزارڈ اور گروپ کی رکن سینیٹر گیسیل جورڈا سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات

ای پیپر-دی نیشن