چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت10سالہ طویل مدتی منصوبے پر عوامی سماعت
اسلام آباد (نا مہ نگار) چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کواٹرز میں بجلی کی پیداوار کے نظر ثانی شدہ 10سالہ طویل مدتی منصوبے 2022-31پر عوامی سماعت کا انعقاد کیا گیا۔ سٹیک ہولڈرز نے آئی جی سیپ کے مسودہ پلان کے مختلف نقات پر تبادلہ خیال کیا اور بہتری کی تجاویز بھی پیش کی۔ طو یل مدتی منصوبے2022-31بجلی کی پیداواری صلاحیت میں توسیع کی منصوبہ بندی کا احاطہ کرتا ہے۔ اس پلان کے تحت سستی اور صاف ذرائع پر مبنی منصوبوں کے اضافے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اتھارٹی طویل مدتی منصوبے 2022-31کو حتمی شکل دینے اور اس کی منظوری کیلئے شرکا کے تبصروں اور تجاویز پر غور کریگی۔
توصیف ایچ فاروقی