سیاسی صورتحال پر متحدہ کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب
کراچی ( نیو ز رپورٹر) ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )پاکستان نے آج (جمعرات) رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس شام 5 بجے بہادر آباد مرکز میں ہوگا، جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی پالیسی سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق اراکین رابطہ کمیٹی، سی ای سی اور سی او سی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ضمنی انتخاب میں شکست، اس کی وجوہات اور آئندہ انتخابات پر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
متحدہ اجلاس طلب