سادھوکی‘ غیرت کے نام پر 3 دن سے غائب لڑکا اور لڑکی قتل
کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ کے نواحی علاقہ سادھوکی گائوں میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات 21 سالہ عدنان مسیح اور 17 سالہ فرح کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا‘ ملزم فرار‘ تھانہ کاہنہ پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے روانہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے نواحی گائوں سادھوکی سے تین روز پہلے غائب ہونے والے عدنان اور فرح کو لڑکی کے باپ شریف میئو اور بھائی سہیل نے واپس گائوں آنے پرغیرت کے نام پر فائرنگ کر کے موقع پر ہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے۔ لڑکی کے ورثاء نے تھانہ کاہنہ میں دونوں کے اغوا کا پرچہ کٹوایا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشن کے نوٹس پر کاہنہ پولیس نے ملزمان کو قریبی نجی ہاؤسنگ سکیم سے گرفتار کر لیا۔
لڑکا لڑکی قتل