• news

جمائمہ گولڈسمتھ کی پاکستانی  ملی نغمہ  گاتے ویڈیو وائرل

کراچی (این این آئی)عمران خان کی سابق اہلیہ، برطانوی فلمساز جمائمہ گولڈ اسمتھ کی پاکستانی ملی نغمہ گاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔جمائمہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب میرے بیٹے چھوٹے تھے تو میں ان کیساتھ مل کر اردو میں پاکستان کے ملی نغمے گایا کرتی تھی۔اس انٹرویو کے دوران جمائمہ نے پاکستان کے سب سے مشہور اور کلاسک ملی نغموں میں سے ایک 1950 کا مشہور ملی نغمہ آو بچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی گا کر پاکستانیوں کو متاثر کردیا ہے۔ برطانوی صحافی ای ایم بی ہاشمی نے ٹوئٹر بھی پاکستانی ملی نغمہ گاتے ہوئے جمائمہ کی ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ وائرل ہوگئی ہے۔
جمائمہ نغمہ وائرل

ای پیپر-دی نیشن