• news

آج ہمارا زور فرقوں کو فروغ دینے پر لگ رہا ہے: زبیر احمد ظہیر 

لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے رسولؐؐؐکو تمام جہانوں کے لیے رحمت بن  کر مبعوث فرمایا۔ حضورؐ نے اپنوں اور بیگانوں سب کے لیے رحمت بن کر دکھایا۔ لہٰذا ہم تمام مسلمانوں کو حضورؐ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ساری مخلوق اور انسانوں کے لئے سراپائے رحمت و شفقت بن کر سامنے آنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار جامع مسجد قباء اہل حدیث ڈیفنس لاہور میں "رحمتۃ للعالمین کانفرنس"  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے علاوہ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سیکرٹری جنرل پروفیسر عدنان فیصل، مولانا سید محمود احمد غزنوی ، ڈاکٹر محمد شریف زادہ، عیسٰی ابوبکر اور حافظ احسان الٰہی ظہیر نے بھی خطاب کیا۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ  آج ہمارا تمام زور اپنے اپنے فرقوں کو فروغ دینے پر لگ رہا ہے اور باطل قوتیں پاکستان میں بڑے اطمینان سے شرک، سود، شراب، زنا، جوائ، قتل و غارت اور فحاشی عریانی کے ذریعے ملک میں تباہی پھیلانے میں مصروف ہیں۔
زبیر ظہیر 

زبیر احمد ظہیر

ای پیپر-دی نیشن