• news

سابق چیف انجینئر ٹیپا سمیت ملازموں کے خلاف کروڑوں کا اثاثہ جات کیس نیب کو واپس 

لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے سابق چیف انجینئر ٹیپا مظہر حسین اور دیگر سرکاری ملازمین کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس واپس نیب کو بھجوا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ نیب آرڈینس 2022ء کے تحت احتساب عدالت کو ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں رہا۔ احتساب عدالت پچاس کروڑ سے کم رقم کا کیس سننے کا اختیار نہیں رکھتی۔ ملزمان میں مظہر حسین ,ذیشان انجم، اور ملک شہباز کھوکھر شامل ہیں۔
واپس

ای پیپر-دی نیشن