8 نومبر تک وی سی پنجاب یونیورسٹی تعینات کیا جائے: ہائیکورٹ
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے گزشتہ روز وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد کی قائم مقام تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی ہے۔ عدالت نے پراسیس مکمل کرکے دو ہفتوں میں پنجاب یونیورسٹی کا مستقل وائس چانسلر تعینات کر کے 8 نومبر کو عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عدالت نے سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی چار ہفتوں میں وائس چانسلر تعینات کرنے کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکٹر امجد مگسی سمیت دیگر کی درخواست پر گزشتہ روزسماعت کی تھی جس میں سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث عدالت پیش ہوئے۔
مسترد
نشتر ہسپتال‘ 58 نعشیں ڈی این اے کے بعد سپرد خاکملتان (خصوصی رپورٹر) نشتر ہسپتال کی انتظامیہ نے ڈی این اے کرنے کے بعد 58 لاشوں کی تدفین کر دی ہے جبکہ 22 لاشوں کے ڈی این اے کرنے کے بعد ان کی تدفین باقی ہے، معلوم ہواکہ نشتر انتظامیہ نے 58 لاشوں کی کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متعلقہ پولیس سٹیشنزکے حوالے کیں جنہوں نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر اپنے اپنے علاقوں کے قبرستان میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کیا۔ 22 لاشیں تاحال تدفین کی منتظر موجود رہیں۔
نشترہسپتال/ نعشیں