• news

پے اینڈ سروس پروٹیکشن نہ دینے پر ایجوکیٹرز کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ

لاہور (نیوز رپورٹر) پے اینڈ سروس پروٹیکشن نہ دینے کے خلاف ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ متاثرہ  اساتذہ کی بڑی تعداد لاہور پریس کلب کے باہر جمع رہی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ ہمیں اپنے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کو فوری حل نہ کیا تو کلاسز کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور امتحانات کا بھی بائیکاٹ ہو گا۔
مظاہرہ

ای پیپر-دی نیشن