• news

دوران تفتیش حراستی تشدد، کیس جسٹس اطہر کی عدالت سے جسٹس عامر کو منتقل 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے وفاقی پولیس تھانوں میں دوران تفتیش حراستی تشدد کے خلاف کیس سماعت کیلئے جسٹس عامر فاروق کی عدالت کو منتقل کر دیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے کیس میں وکلاء ایمان زینب مزاری اور اسامہ خاور عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیاکہ کیا آپ کو اس معاملے میں اس بنچ پر اعتبار ہے؟۔ مجھے بتایا گیا کہ شدید تنقید کی گئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اس عدالت کے خلاف بہت بڑی مہم چلائی گئی مگر ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ کو اس عدالت پر یقین نہیں اس کیس کو دوسرے بنچ منتقل کرتے ہیں، اس موقع پر اسامہ خاور ایڈووکیٹ نے کہاکہ میں نے گزشتہ روز میڈیا پر جو کہا وہ عدالتی نظام سے متعلق کہا، چیف جسٹس نے کہاکہ میں ٹرانسکرپٹ نہیں منگوانا چاہتا۔
جسٹس اطہر من اللہ

ای پیپر-دی نیشن