• news

سپریم کورٹ: گلگت بلتستان میں ججز کی تقرری کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات عائد 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ رجسڑار آفس نے گلگت بلتستان کی عدلیہ میں ججز کی تقرری کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کردیے ہیں سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی درخواست پر سات اعتراضات عائد کر دیئے۔
 رجسٹرار آفس کی جانب عائد اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد کیسے متاثر ہوا ہے درخواست گزار نے نشاندہی نہیں کی، انفرادی شکایت کی بنیاد پر آرٹیکل 184(3) کا دائرہ اختیار استعمال نہیں کیا جا سکتا،آرٹیکل 184(3) کے تحت کارروائی کا آغاز کرنے کیلئے مطلوبہ مواد موجود نہیں درخواست کے ساتھ لگایا گیا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ رولز کے مطابق نہیں،درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا اور نہ اسکی وجہ بیان کی ہے۔

سپریم کورٹ/اعتراض

ای پیپر-دی نیشن