مال روڈ احتجاج کے باعث بند‘ تحریری حکم جاری‘ کمشنر سے جواب طلب
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے مال روڈ کی بندش کے خلاف تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے تحریری حکم میں کمشنر لاہور سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔ کمشنر لاہور بتائیں کہ کہ دھرنا ختم کرانے کیلئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے سامنے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے دھرنا دے رکھا ہے۔ ٹریفک جام ہونے سے شہر میں آلودگی بڑھ رہی ہے یہ بھی بتایا جائے کہ جلد دھرنا ختم کرنے کیلئے کیا اقدامات کیے ہیں۔ جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ۔
تحریری حکم