ایف آئی اے نے اعظم خان کو25 اکتوبر کو سائفر کیس میں طلب کر لیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو25 اکتوبر کو سائفر کیس میں طلب کر لیا ہے۔ انہیں طلبی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ دن ایک بجے کائونٹر ٹیریرزم ونگ ایف آئی اے کے آفس میں پیش ہوں۔