• news

’’پرویزالٰہی محسن تلہ گنگ ‘‘ تلہ گنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ  وزیر اعلیٰ  کا بلٹ پروف روسٹرم ہٹانے کا حکم


لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلی پرویزالٰہی کا تلہ گنگ میں جلسہ گاہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ عوام کے بہت بڑے اجتماع نے اپنے لیڈر  کا والہانہ خیر مقدم کیا اور جلسہ گاہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔ پورے پنڈال کے اطراف  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، ایم پی اے حافظ عمار یاسر اور راسخ الٰہی کے پورٹریٹ آویزاں کئے گئے تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ  جلسہ تلہ گنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا، جلسہ گاہ کے اندر تل دھرنے کی جگہ نہ تھی اور باہر سٹرکوں پر بھی ہزاروں لوگ موجود تھے۔ وزیراعلی پنجاب کے روسٹرم پر بلٹ پروف شیشے لگائے گئے تھے تاہم وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ تلہ گنگ کے لوگوں کے ساتھ میرا  احترام و پیار کا رشتہ ہے اور اس رشتہ میں کوئی چیز حائل نہیں ہو سکتی۔ 

ای پیپر-دی نیشن