• news

مہنگا ئی لے ڈوبی ، بڑطانوی وزیر اعظم لنر ٹرس 6ہفتے بعد ہی مستعفی 


لندن (عارف چودھری+ نیٹ نیوز) برطانوی وزیراعظم لزٹرس نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ان کے استعفیٰ کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا جا رہا ہے برطانوی میڈیا کے مطابق لزٹرس نے بادشاہ چارلس سے ملاقات میں انہیں اپنے استعفے سے آگاہ کر دیا ہے لزٹرس نے کہا کہ انہوں نے معیشت کی بہتری کا عزم لے کر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا تاہم وہ مینڈیٹ کو پورا نہیں کر پا رہیں وہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھاتی رہیں گی خیال رہے کہ لزٹرس مختصر ترین عرصے تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہیں انہیں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے ابھی صرف 45 روز  (6 ہفتے) ہی ہوئے تھے ۔لزٹرس سے قبل 1827ء میں جارن کننگ محض 119 روز تک برطانیہ کے وزیراعظم رہے تھے۔مستعفی وزیراعظم لزٹرس کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ میں کنزرویٹو پارٹی کے نئے لیڈر کا انتخاب کیا جائیگا جس مینڈیٹ کی بنیاد پر منتخب ہوئی تھی اسے ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی حزب اختلاف لیبر پارٹی کے سربراہ سرکیئر اسٹارمر  نے ملک میں فوری عام انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن