• news

جسٹس اطہر کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفا رش ، جو ڈیشل کمشن اجلاس پیر کو طلب 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمشن کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ججز کی خالی پانچ نشستوں پر تقرری پر غور کیا جائے گا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کے لیے سفارش کر دی ہے۔ جوڈیشل کمشن اجلاس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی کی سپریم کورٹ میں تقرری پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال 28 جولائی کو ہونے والے جوڈیشل کمشن اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر ججز کی تقرری کا معاملہ مئوخر کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں 17 ججز کی بجائے اس وقت 12 ججز کام کر رہے ہیں، 5 ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن