• news

طاہر القادری کی بنگلہ دیش میں نئی شائع ہونیوالی چار کتابوں کی تقریب رونمائی 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بنگلا دیش میں نئی شائع ہونےوالی چار کتب کی تقریب رونمائی ڈھاکہ میں منعقد ہوئی۔ نئی کتب میں عرفان القرآن (انگریزی ترجمہ قرآن) عرفان القرآن (بنگالی ترجمہ قرآن) سیرت نبوی کا اصل خاکہ (انگریزی ویژن) اور سیرت نبوی کا اصل خاکہ (بنگالی ترجمہ) شامل ہیں۔آن لائن رونمائی کی تقریب کے مہمانِ خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج امت مسلمہ بالخصوص اور جملہ اِنسانیت اپنی پریشانیوں سے نجات اور دنیا و آخرت میں کامیابی چاہتی ہے تو انہیں قرآن اور رسول اکرم کا دامن ہدایت تھامنا ہوگا۔ حضور نبی اکرم کی ذات و صفات سے ہمارا تعلق عملی ہونا چاہیے اور زندگی کے ہر گوشے اور ہر پہلو میں آپ کی پیروی کو یقینی بنائے بغیر سکون و کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی۔تقریب رونمائی میں کتب کے علاوہ منہاج القرآن پاکستان کی جانب سے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی تیار کردہ نئی موبائل ایپلی کیشن ”عرفان القرآن“ بھی لانچ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن