• news

ز ےر التواءچالان ‘کےسز حل کرنے کےلئے تمام پولیس افسروں کیلئے ڈیڈ لائن 


لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور حسنین حیدر کی صدارت مےں پولیس لائنز میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایس پی سی آئی اے، ایس پی اے وی ایل ایس،ڈویژنل ایس پیز نے،ایس ڈی پی اوز ، انچارج انویسٹی گیشنز اور جینڈر سیل انچارجزنے شرکت کی ۔اجلاس میں زےر تفتےش کیسز، زےر التواءچالان اورکےسز کا جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ز ےر التواءچالان اورکےسز حل کرنے کےلئے تمام افسران کو ڈیڈ لائن دےدی اور کہاکہ ایس ڈی پی اوز سنگین مقدمات کی تفتیش اپنی سپرویژن میں کروائیں۔زیر تفتیش مقدمات کی یکسوئی کیلئے بہترین تفتیشی افسران کا انتخاب کریں۔زےر التواءانکوائریز اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں۔عدالتی،عادی و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کےلئے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام وسائل مہیا کیے جائیں گے۔خواتین اور بچوں کے اغوا اور زیادتی کے کیسز پر بلاتاخیر کارروائی عمل میں لائیں۔زیادتی اور بدفعلی کے کیسز میں فوری میڈیکل کروائیں،تاخیری حربے ہرگز برداشت نہیں ہو ں گے۔کام نہ کرنے والے افسران اب گھر جائیں گے جبکہ محنتی اور ایماندار اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن