• news

 غازی آباد پولیس کا کریک ڈاﺅن ‘ 19جواریوں کو گرفتارکر لیا


لاہور(نامہ نگار) غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19جواریوں کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلےا ہے جبکہ سی سی پی او لاہور نے شہر بھر مےں جوارےوں اور جوئے کے اڈوں کےخلاف کرےک ڈاو¿ن کے احکامات جاری کئے ہےں ۔غازی آباد پولیس نے چھاپہ مار کر کیرم بورڈ پر ٹوکن کے ذرےعے رقم لگا کر جوا کھیلتے ہوئے 19ملزمان میں اختر عباس، زاہد، صداقت، نعیم، تنویر کو موقع سے گرفتار کر لےا ہے اور ملزمان کے قبضے سے آلات قمار بازی اور داو¿ پر لگی ہزاروں روپے رقم برآمدکر کے مقدمہ درج کر لےا ہے جبکہ ملزمان سے تحقیقات جاری ہےں ۔ایس پی کینٹ عیسی سکھیرانے کہا ہے کہ قمار بازوں، گداگروں اور قحبہ خانوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے پولےس کو شہر بھر مےں جوارےوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف سخت کرےک ڈاو¿ن کے احکامات جاری کئے ہےں ۔

ای پیپر-دی نیشن