ڈپٹی کمشنر قصور کا پتوکی کا دورہ ‘ تحصےل ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا
قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے تحصیل پتوکی کا اچانک دورہ کیا،ٹی ایچ کیوہسپتال میں طبی سہولیات اورتحصیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا، سموگ کے حوالے منعقدہ سیمینار میں شرکت سمیت شہریوں کے مسائل سنے، اس موقع پر تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سردارطالب حسن نکئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ، سی ا ی او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر عباس نقوی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر، ایکسئن ایری گیشن، واپڈاسمیت دیگر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کے تحصیل پتوکی کے دورہ کے دوران سموگ کی روک تھام کے لیے آگاہی سےمینار بھی منعقد کیا گیا جس میں تاجروں، شہریوں و سماجی شخصیات سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
، سےمینار سے خطاب کرتے ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھاکہ فصلوں کی باقیات جلانے والے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں سمیت دیگر ماحولیاتی آلودگی کاموجب بننے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔