• news

پی ٹی آئی ملکی سلامتی اور جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکی : عارف سندھےلہ


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کی خاطر ملکی سلامتی سے کھیلنے سمیت کچھ بھی کر گزرنے کو تیاراور اقتدار سے علیحدگی کے بعد سے ذہنی دباو¿ کا شکار ہےں ایک طرف یہ ضمنی الیکشن میں جیت کا جشن منارہے ہیں تو دوسری طرف الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام لگا رہے ہیں جو انکی ذہنی پسماندگی اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، عمران خان کا طرز عمل مضحکہ خیز اور میں نہ مانوں کی گردان سے زیادہ کچھ نہیں ہے، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملکی سلامتی اور جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکی ہے عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ اور تضحیک آمیز بیانات سے عالمی برادری اور پاکستان کے سنجیدہ عوام میں تشویش پائی جاتی ہے، (ن) لیگ نے پاکستان کو بچانے کیلئے مشکل فیصلے کئے مگر عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مسلسل کوشاں ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن