لکھ کر دے سکتا ہوں پاکستان ورلڈکپ کھیلنے ضرور آئےگا :آکاش چوپڑاکا دعویٰ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے دعوی کیا ہے کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ نے کہہ دیا کہ بھارت ایشیاکپ کیلئے پاکستان کا دورہ نہیں کرےگا تو یہ ایک حقیقت ہے،پاکستان کے بھارت میں ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے ے ممکنہ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے آکاش چوپڑہ کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ میگا ایونٹ کے مقابلے بہت چھوٹا ایونٹ ہے اور ورلڈکپ چھوڑنے کا مطلب آئی سی سی سے حاصل ہونے والی بڑی رقم کو چھوڑ دینا ہے۔میں لکھ کر دے سکتا ہوں کہ پاکستان ورلڈکپ کھیلنے ضرور آئےگا اور بھارت پاکستان نہیں جائےگا۔ پاکستان کے ردعمل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ ایشیاکپ 2023کا انعقاد ایک نیوٹرل مقام پر ہوگا،سابق کرکٹر نے بھارت کو ایشین کرکٹ کونسل کا بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی واحد بورڈ ہے جو ایشیاکپ کی حاصل ہونے والی رقم نہیں لیتا بلکہ دیگر ممالک میں تقسیم کردیتا ہے۔