بنگلہ دیشی انڈر19کرکٹ ٹیم یکم نومبر کو فیصل آباد پہنچے گی
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) بنگلہ دیش کی انڈر19 کرکٹ ٹیم ایک چار روزہ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلنے کےلئے یکم نومبر کو فیصل آباد پہنچ رہی ہے۔بنگلہ دیش اور پاکستان کی انڈر19 ٹیموں کے مابین دن کی روشنی میں 4 سے7 نومبر تک چارروزہ میچ جبکہ ون ڈے میچز 10،12،14،16 اور 18 نومبر کو اقبال سٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی صدارت اجلاس اقبال سٹیڈیم کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندگان کے علاوہ دیگر افسران بھی شریک تھے۔ ضلعی انتظامیہ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد فیصل آباد میں بنگلہ دیش کی انڈر19 کرکٹ ٹیم کی میزبانی اہم پیشرفت ہے۔
یہ دورہ شائقین کیلئے خوشخبری ہے جس کے دوران کاٹنے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔