• news

پاکستان‘ بھارت ٹاکرا،بارش کے باعث کروڑوں شائقین کی امیدوں پر پانی پھرنے کا امکان


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو ہونے والے پاک بھارت میچ کا انتظار کرنے والے شائقین کےل ئے بری خبر ہے کہ میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات نے آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور پورا ٹورنامنٹ آسٹریلیا میں ہونے والی برساتوں سے متاثر ہوسکتا ہے جس کے میں راﺅنڈ کا آغاز اتوار کو میلبورن میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ سے ہو رہا ہے۔پاکستان‘ بھارت میچ کسی بھی ایونٹ کا سب سے بڑا معرکہ کہلاتا ہے اور دنیا بھر کے شائقین کی نظریں اس پر ہوتی ہیں تاہم ان شائقین کیلئے یہ خبر کسی دھماکے سے کم نہیں ہے کہ لانینا نامی موسم نے مسلسل تیسرے برس آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جو بارشوں کا باعث بن گیا ہے اور بارشوں کا یہ سلسلہ دسمبر کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 اکتوبر کو میلبورن میں شیڈول میچ کےلئے پہلے ہی موسم خراب کی وارننگ سامنے آچکی ہے۔پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا لیکن آسٹریلیا می اس وقت شام کے 7 بج رہے ہوں گے۔آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار کو میلبورن میں صبح 85فیصد، شام کو 75فیصد اور رات کو 76فیصد بارش ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن